کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 26, 2016

دورۂ انگلینڈ کیلئے لاہور میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے لئے اکیس قومی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کھلاڑیوں کو اعلان کیا۔دو نئے کھلاڑی آصف ذاکر اور اکبر الرحمان کو دیگر کرکٹرز کے ساتھ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔
30مئی سے لگائے جانے والا کیمپ سات روز تک جاری رہے گا ۔جس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور اپنی فٹنس لیول کو بہتر بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ سخت ہوگا جس کا ہمیں اندازہ ہے لیکن تمام کھلاڑی بہترین پرفارمنس دیں گے۔
چیف سلیکٹر نے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لئے پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ۔