فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 13, 2018

فٹبال ورلڈ کپ 2018:کروشیانے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سب سے پہلے بات کریں گے فٹبال ورلڈ کپ کی۔۔۔
کروشیا کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔دوسرے سیمی فائنل میں کروشیانے انگلینڈکودوایک سے شکست دیدی۔میچ کافیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ماسکو میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں انگلش مڈفیلڈر کائیرن ٹریپئر نے فری کک پر شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلادی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں کروشیا نے شاندار کهیل پیش کیا۔ اڑسٹھ ویں منٹ میں کروشیا کے ایون پریسچ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ماریو مانڈزوکچ نے فیصلہ کن گول کرکے کروشیا کو دو ایک کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔۔فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کا فائنل پندرہ جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کهیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کیلئے بیلجئم اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ چودہ جولائی کو ہوگا۔۔میگا ایونٹ کےمقابلے پی ٹی وی سپورٹس پربراہ راست دکھائے جارہے ہیں۔