فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 14, 2018

بیلجئم نے فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

بیلجئم کی ٹیم نے فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بیلجئم نے انگلینڈ کودو صفر سے شکست دی۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
کھیل کے چوتھے منٹ میں ’’تھومس۔ میونیئر‘‘ نے گول کرکے بیلجئم کو برتری دلائی جو وقفے تک برقرار رہی۔
بیاسی ویں منٹ میں ’’ایڈن۔ہیزرڈ‘‘ نے گول کرکے بیلجئم کی برتری دو صفر کردی جو آخر تک برقرار رہی۔
فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں بیلجئم کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل بیلجئم نے انیس سو چھیاسی میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
انگلینڈ نے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ فٹبال کی ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔