فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 15, 2018

فیفا ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ فائنل

فیفا ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کا چیمپئن کون بنے گا؟انیس سو اٹھانوے کی چیمپئن فرانس کی ٹیم جیتے گی یا کروشین ٹیم نئی تاریخ رقم کرے گی۔
اس کا فیصلہ آج ماسکو میں ہونےو الے فائنل میں ہوگا۔ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
فرانس کے فارورڈ’’اینٹونی۔ گریزمین‘‘ ، مڈ فیلڈر پاؤل پوگبا اور دفاعی کھلاڑی کینٹے سمیٹ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ فارورڈ کیلیان مباپے، اولیوئر جیروڈ اور دفاعی کھلاڑی رفائل ویران ٹریننگ میں شریک نہ ہوسکے۔
اس موقع پر پاؤل پوگبا نے کہا کہ فرانس کی ٹیم دوہزار سولہ کے یورو فائنل کو نہیں دہرائے گی جس میں یوروگوائے نے میزبان فرانس کو شکست دی تھی۔ فرانس کی ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں کارکردگی اچھی رہی ہے اس نے ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹینا ، یوروگوئے اور بیلجئم کو ہرایا ہے۔فرانس نے انیس سو اٹھانوے کے ورلڈ کپ میں کروشیا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور پہلی بار ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔