فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 17, 2018

ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کوچ جارج سمپاؤلی مستعفی

جارج سمپاؤلی نے ارجنٹینا فٹبال ٹیم کو خیر باد کہہ دیا۔
وہ بطور ہیڈ کوچ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اٹھاون سالہ سمپاؤلی فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر مستعفی ہوئے۔انہوں نے ایک سال قبل ٹیم کو بطور کوچ جوائن کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد انیس سو اٹھہتر اور انیس سو چھیاسی کی چیمپئن ارجنٹینا چار سالوں میں چوتھی بار کوچ کی تلاش کرے گی۔ارجنٹینا کو پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔