فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 17, 2018

کروشین ٹیم کا دارلحکومت زغرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال

فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کی رنر اپ ٹیم کروشیا کا دارلحکومت زغرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سرخ شرٹس میں ملبوس تین لاکھ سے زائد مداحوں نے اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہا۔
فائنل میں فرانس سے شکست کے باوجود شائقین نے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔چالیس لاکھ آبادی پر مشتمل میں ملک میں قومی جشن کو سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا۔ ٹیم کو خصوصی بس پر دارحکومت کی سیر کرائی گئی جہاں کھلاڑی لاکھوں کی تعداد میں شائقین کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔