فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 02, 2018

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ : آرسنل کی چیلسی کیخلاف پنلٹی شوٹ آؤٹ پر5۔6 سے کامیابی

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ میں کے سنسنی خیز میچ میں آرسنل نے چیلسی کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔
چیلسی کی جانب سے ’اینٹو نیو۔روڈیگر‘‘ نے گول کیا جبکہ آرسنل کی جانب سے ’’الیگزیندرے۔لاکازٹ‘‘ گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔پینلٹی شوٹ آؤٹ پر آرسنل نے چیلسی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔