فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 02, 2018

ہیکٹر کوپر کو ازبکستان فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

سپینش کلب ’’ویلنشیا‘‘ کے سابق منیجر ’’ہیکٹر۔کوپر‘‘ کو ازبکستان فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
’’ہیکٹر۔کوپر‘‘ اس سے قبل مصر فٹبال ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔ان کی رہنمائی میں مصر کی ٹیم نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
ازبکستان فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ’’ہیکٹر۔کوپر‘‘ کا معاہدہ دو ہزار بائیس میں قطر میں ہونیوالے ورلڈ کپ تک ہےاور ازبکستان کو امیدہے کہ ان کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔’’ہیکٹر۔کوپر‘‘ کے حوالے سے باضابطہ تقریب چھ اگست کو تاشقند میں ہوگی۔دو ہزار چھ میں روس کے ’’ولیری۔نیپوم نیاچی‘‘ کے بعد وہ ازبکستان کے پہلے غیرملکی کوچ ہونگے۔