ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 04, 2018

پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت سازی کیلئے پوزیشن مزید مستحکم : فواد چودھری

تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لئے پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ سندھ سے ایم کیو ایم اور دو مزید ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کے بعد مرکز میں پارٹی کا ٹوٹل سکور ایک سو اسی ہوگیا۔ پنجاب میں کپتان کی ٹیم نے ایک سو پچاسی کے اسکور کے ساتھ تخت لاہور کے میچ پر بھی گرفت مضبوط کر لی۔ اتحادی حکومت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کےدرمیان نو نکاتی معاہدہ بھی طے پاگیا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پیر تک کابینہ کا فیصلہ کر لیں گے۔