فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 04, 2018

فیفا ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد مصر کی فٹبال ٹیم کیلئے نئےکوچ کا انتخاب

فیفا ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد مصر کی فٹبال ٹیم نے نئےکوچ کا انتخاب کر لیا ہے۔
میکسیکن کوچ ’’آویئر۔ اگیری‘‘ کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا گیاہے۔اگیری کا معاہدہ چار سال پر مشتمل ہے اور وہ قطر میں ہونے والے اگلے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو تیار کریں گے۔انسٹھ سالہ اگیری اس سے قبل جاپان کی نیشنل ٹیم، سپینش کلب ایٹلیٹکو میڈریڈ اور اسپنول کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دےچکے ہیں۔