ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 04, 2018

سپریم کورٹ نے دیامیر کے اسکولوں پر حملوں کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں لڑکیوں کے اسکولوں پر حملے، انہیں جلانے اور بموں سے اڑانے کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے اسکولوں پر حملوں کے واقعات پر حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر، گلگت وبلتستان افیئرز اور سکیریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے۔

گزشتہ روز دیامیر کے علاقے چلاس میں تعلیم دشمن عناصر نے 12 اسکولوں پرحملہ کرکے انہیں جلایا تھا،دھماکے کیے تھے اور ان میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔