فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 04, 2018

راولپنڈی : انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

راولپنڈی میں انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فائنل میچ نیسنٹ فٹبال کلب اور گیریژن فٹبال کلب کے درمیان کهیلا گیا۔ نیسنٹ فٹبال کلب نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔نیسنٹ فٹبال کلب کی جانب سے جواد اور عمار نے گول کئے جبکہ گیریژن فٹبال کلب کی طرف سے حسن اور سعد گول کرنے میں کامیاب رہے۔پنلٹی شوٹ آؤٹ پر بهی سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور عبدالوہاب نے گیند کو جال میں پہنچا کر نیسنٹ فٹبال کلب کو ٹائیٹل جتوا دیا۔
آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کهلاڑیوں کو انعامات دیئے۔ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جولائی کو ہوا تھا جس میں 16 ٹیمیں شریک تھیں۔