ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 06, 2018

تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے

وزارت عظمی کی نامزدگی کے لئے تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہاہے۔پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تمام ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں دیگراہم فیصلے بھی کیےجائیں گے ۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے اجلاس اور پارٹی امور سے متعلق پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 125 ارکان کی عددی اکثریت حاصل ہے۔ جبکہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزارت عظمی کے لئے اتحادیوں ،خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ تحریک انصاف 177 کے انتہائی عدد پر ہے۔