ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 07, 2018

عام انتخابات جنرل نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں جنرل نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گا۔ نو ٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آزاد امیدوارں کو تین دن کے اندر کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی ۔ الیکشن کمیشن گیارہ اگست کو اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر نامزد امیداروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔ جس کے بعد صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اور قائد ایوان یعنی وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے ۔صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس گورنرز قانون کے مطابق طلب کریں گے۔