کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 07, 2018

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کندھے کی انجری کا شکار

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ’’فاف ڈوپلیسی ‘‘کندھے کی انجری کے باعث سری لنکاکیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ڈوپلیسی سری لنکاکے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔پروٹیز ٹیم منیجمنٹ کاکہناہے کہ ڈوپلیسی کو اس تکلیف سے نجات کےلئے چھ ہفتے لگیں گے ۔
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ڈوپلیسی کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔