ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 08, 2018

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پنجاب سے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تمام شعبوں میں میرٹ کی بالادستی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
اسلام آباد میں پنجاب سے نئے منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں میرٹ کے اصولوں کی پاسداری کرنا ہوگی جیسا کہ مدینہ کی ریاست میں بنی اکرمۖ نے قائم کی۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں عوام کے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ دینے کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں فوری طور پر کام شروع ہونا چاہئے جن میں ہم کمزور ہیں۔