ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 09, 2018

آزاد امیدواروں کے لئے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کا آج آخری دن

آزاد امیدواروں کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی ظاہر کرنے کے لئے آج (جمعرات) آخری دن ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں سے کہاگیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے اپنا تصدیق شدہ حلف نامہ جمع کرائیں۔

حلف نامے میں امیدواروں کا یہ بیان شامل ہوگا کہ وہ کسی دباو یا لالچ کے بغیر سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔

سیاسی جماعت کا سربراہ امیدواروں کے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔