کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 11, 2018

پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ بلے بازشاہ زیب حسن پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کردی گئی ہے۔
کیس میں تین رکنی ٹریبیونل نےشاہ زیب حسن کو ایک سال پابندی اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ شاہ زیب حسن نے جرمانے میں کمی جبکہ پی سی بی نے سزا بڑھانے کی اپیل کی تھی۔
آزادنہ ’’ایڈ جوڈیکیٹر‘‘ نے اپیلوں پر فیصلہ سناتےہوئے سزا ایک سال کی بجائے چار سال کر دی جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی برقرار رکھا ہے۔
شاہ زیب حسن کو 3 شقوں کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کیا گیا تھا، اُن پر کھلاڑیوں کو اُکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا۔