ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 12, 2018

خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی 60مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو28، مسلم لیگ ن کو16جبکہ پیپلزپارٹی کو9نشستیں ملی ہیں ۔متحدہ مجلس عمل 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اورایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں ایک ایک نشست آئی ہے۔ مسلم لیگ ق ،بی اے پی، بی این پی کو بھی خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے۔
قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کی دس مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کودو۔دو اور ایم ایم اے کو ایک نشست ملی ہے۔
پنجاب اسمبلی کی 66 خواتین اور8 غیر مسلم نشستوں ۔۔۔۔،سندھ اسمبلی کی 29 خواتین،9 غیر مسلم نشستوں۔۔۔،خیبرپختونخوا اسمبلی کی 22 خواتین اور 3 غیر مسلم۔۔ اوربلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین اور 3 غیر مسلم نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں۔