کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 12, 2018

لاہور قلندرز کی ٹیم انتظامیہ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی ٹیم انتظامیہ نےآزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سےمظفر آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ٹیم انتظامیہ میں لاہور قلندرز کےمشیر انضمام الحق ، ہیڈکوچ ، عاقب جاوید ، لیگ سپنر یاسر شاہ اورسی ای اورانا عاطف شامل تھے۔
آزادکشمیر کےوزیراعظم نے کہا کہ لاہورقلندرز کی آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیےبڑی خدمات ہیں ۔انہوں نے آزاد کشمیر میں پی ایس ایل کے میچ کرانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں آزادکشمیر حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔