ہاکی

  • ہاکی
  • Aug 12, 2018

ایشین گیمز جکارتہ 2018

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم انڈونیشیا پہنچ گئی ۔ پاکستانی ٹیم دس گھنٹے کا سفر کرنے کےبعد جکارتہ پہنچی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم بیس اگست کو اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کررہے ہیں۔ روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹورنا منٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔