ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 12, 2018

نو منتخب قومی اسمبلی کااجلاس

پندرھویں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو رہاہے ۔اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب عمل میں آئے گا۔اجلاس کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے۔
قومی اسمبلی نے نو منتخب ار کان کی سہولت اور رہنمائی کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم نمبر 2میں خصوصی استقبالیہ کاؤنٹر قائم کیے ہیں۔ان کاؤنٹر ز پر نو منتخب ارکان کو قومی اسمبلی کے کارڈز کے اجراء کے لیے تصاویر بنائی جارہی ہیں اور دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔یہ کاؤنٹرز بغیر کسی وقفے کے صبح 10بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے۔