کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 12, 2018

ہزارہ ڈویثرن میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے : انضمام الحق

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مشیر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں تئیس لڑکوں کو منتخب کیا گیا۔
ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں سلیکشن کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایبٹ آباد کا موسم کرکٹ کیلئے بہت زیادہ موضوں ہے کیونکہ ٹھنڈے موسم کی وجہ سے یہاں پورا سال میچز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویثرن میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے تاہم کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا۔انضمام الحق نے کہا کہ ’’کے پی قلندر‘‘ کی ٹیم اسی ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی۔