کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 13, 2018

دوسرا ٹیسٹ : انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور159رنز سے شکست دےد ی

انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ایک اننگز اورایک سو انسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریزمیں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔
جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لارڈز میں ہونیوالے میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہوگیا۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز تین سو چھیانوے رنز سات کھلاڑیوں پر ڈکلیئر کرکے بھارت کے خلاف دو سو نواسی رنز کی برتری حاصل کی۔
پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارتی بلے بازوں کے ہاتھ پیر پھولے رہے اور دوسری اننگز میں ٹیم ایک سو تیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار چار وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اٹھارہ اگست سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔