کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 13, 2018

پانچواں ون ڈے:سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو178رنز سے شکست دے دی

کولمبو میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کوپانچویں ون ڈے میچ میں ایک سو اٹھہتر رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے سیریز تین دو سے جیت لی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ننانوے رنز بنائے۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز تین رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور ستانوے رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور گیارہ چوکے شامل تھے۔’’نروشن۔ڈک ویلا‘‘ نے تینتالیس اور کوسل مینڈس نے اڑتیس رنز سکور کئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ’’مولڈر‘‘ اور’’فلک وایو‘‘ نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ’’اکیلہ۔دنن جایا‘‘ کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور چوبیس اعشاریہ چاراوورز میں ایک سو اکیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کوئنٹن ڈی کاک چون رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی بیٹسمین نمایاں سکور نہ کرسکا۔’’اکیلہ۔دنن جایا‘‘ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب ایک ٹی ٹونٹی میچ چودہ اگست کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔