ہاکی

  • ہاکی
  • Aug 13, 2018

ایشئن گیمز،قومی ہاکی ٹیم کی جکارتہ میں دوسرے روز پریکٹس جاری

انڈونیشیا میں ہونے والی اٹھارہویں ایشئن گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کی پریکٹس آج دوسرے روز بھی جکارتہ کے سنائیان سٹیڈیم میں جاری رہے گی۔
قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ ’’رولنٹ۔اولٹمینز‘‘ کی زیر نگرانی بھرپور پریکٹس کی۔اٹھارہ رکنی ٹیم کی قیادت رضوان سینیئر کر رہے ہیں۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ٹیم مینیجر اولمپئن حسن سردار نے امید ظاہر کی ہے کہ گرین شرٹس ایشئن گیمز میں فتح کیلئے پر عزم ہیں۔کھلاڑیوں پر بھرپور محنت کی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔