ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 14, 2018

ملک بھر میں جشن آزادی بھرپور انداز میں منا یا جا رہا ہے

یہ پاک و روشن وطن ہمارا ۔۔ہماری آن بان شان ہے۔۔۔ہمارے اسلاف کی جہد مسلسل کی یادگار ۔۔۔ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نشان۔۔۔۔یہ وطن دنیا کے نقشے پر ہماری عزت و توقیر کا علم بردار ہے
آج پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ اس کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی ۔
آج کے دن کا آغاز ملک کے طول و عرض میں وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سےہوا۔وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن آزادی کے موقع پر ٹھیک صبح نو بجے ملک بھر میں سائرن بجائے گئے۔ ٹریفک رک گئی ا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
یوم آزادی پرملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں ۔۔۔۔ سرکاری اور اہم نجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہاہے۔۔گلی محلے بازار اور گھر جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے آراستہ ہیں۔ہر پاکستانی آزادی کی بیش قیمت نعمت عطا کرنے پر رب کریم کا شکر گزار اور وطن عزیز کے استحکام اور ترقی کے لیے پر عزم ہے