کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 15, 2018

شعیب ملک ٹی ٹونٹی میں آٹھ ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے

سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔
شعیب ملک نے یہ کارنامہ کیربین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمیزون واریرزکی جانب سے بارباڈوس کے خلاف اڑتیس رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا ۔
شعیب ملک آٹھ ہزار چونتیس رنز کے ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کریس گیل پہلے ، برینڈن میکولم دوسرے جبکہ کیرون پولارڈ تیسرے نمبر پر ہیں ۔