ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 16, 2018

قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کاانتخاب جمعے کے روز ہوگا

قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے لئے قائد ایوان کاانتخاب کل ہو رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ متحدہ اپوزیشن کے شہباز شریف سے ہوگا ۔
قائد ایوان کے لیے جمع کروائے گئے نو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی عمران خان کے چھ اور شہباز شریف تین کاغذات درست قرار پائے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام تھے۔مسلم لیگ ۔ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکٹر درشن نے جمع کرائے۔
قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے چھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے ، جانچ پڑتال ،رائے شماری اور ارکان کی ایوان میں واضح تقسیم سے قائد ایوان کا چناو عمل میں آتا ہے۔ نومنتخب قائد ایوان پھر اعتماد کا ووٹ لیتے جس پر صدر مملکت مہر تصدیق ثبت کرتے ہیں۔
قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا -