فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 16, 2018

ایٹلیٹکو میڈریڈ نے یوایفا سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ایٹلیٹکو میڈریڈ نے ریال میڈریڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ یوایفا سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
ایسٹونیا میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو کے کھلاڑی ’’ڈیگو۔کوسٹا‘‘ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سکور کئے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ ’’ڈیگو۔کوسٹا‘‘ نے پہلا گول کھیل کے پہلے ہی منٹ میں داغ دیا جبکہ دوسرا گول اناسی ویں منٹ میں کیا۔ریال میڈریڈ کی ٹیم بھرپور جوابی کارروائی کے باوجود صرف دو ہی گول کرنے میں کامیاب رہی۔ایٹلیکو کی جانب سے باقی دو گول ’’ساؤل نیغیز‘‘ اور ’’کوہکے‘‘ نے کئے جس کے بعد ایٹلیکو نے اپنی فتح کا جشن منایا۔