فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 16, 2018

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی۔رواں سال روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس سرفہرست ہے جبکہ میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر جرمنی اور ارجنٹائن ٹاپ ٹن سے باہر ہو گئی ہیں۔
بہترین پانچ ٹیموں میں بالترتیب ورلڈ چیمپئن فرانس، بیلجیم، برازیل، ورلڈ کپ کی رنرز اپ کروشیا اور یوراگوئے شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی پانے والی انگلش ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہے، پرتگال ساتویں، سوئٹزر لینڈ آٹھویں، سپین نویں اور ڈنمارک دس ویں نمبر پر موجود ہے۔
فیفا ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہونے والی دفاعی چیمپئن جرمن ٹیم چودہ درجے تنزلی کے ساتھ پندرہ ویں نمبر پر آ گیا ہے۔