ہاکی

  • ہاکی
  • Aug 17, 2018

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم سے قوم کوبہت توقعات ہیں،منیجرحسن سردار

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم سے قوم کوبہت توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چندماہ میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ہاکی ٹیم کامورال بلندکرنے کیلیے افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کپتان محمدرضوان سینئرکودی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایشین گیمزمیں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ ٹیم کاکمبینیشن اچھا ہے اورحکمت عملی کے تحت گراونڈمیں اتریں گے ۔