ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 18, 2018

عمران خان نے بائیسویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عمران خان نے وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سادہ اور پر وقار تقریب میں صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم ریٹائرڈجسٹس ناصرالملک ، خاتون اول بشری بی بی ، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، بحریہ اورفضائیہ کے سربراہوں ، سبکدوش نگران وفاقی کابینہ کے ارکان، نمایاں سیاسی شخصیات اور پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنمائوں، قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر، گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان، پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری،آزادکشمیر کے صدرسردارمسعودخان،سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو،سینئرسول اورفوجی حکام، غیرملکی سفارتکاروں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی نمائندگی کرنیوالی نمایاں شخصیات سمیت دیگرنے شرکت کی۔