کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 19, 2018

ناٹنگھم:تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کاپہلا دن

ناٹنگھم میں تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
گزشتہ میچز کی بدولت بھارتی ٹیم نے قدرے بہتر انداز میں بیٹنگ کی اور انگلش بولرز کا مقابلہ کیا۔
شیکھر دھون پینتیس ، راہول تئیس اور پجارا چودہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بیاسی رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور’’ اجنکیا۔راہانے‘‘ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سوانسٹھ رنز کا اضافہ کیا۔’’اجنکیا۔راہانے‘‘اکاسی رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اکتیس رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور ایک سو انسٹھ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔