سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 19, 2018

جکارتہ:اٹھارھویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب

اٹھارھویں ایشین گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی گئی۔
افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی جانب سے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ نامور گلوکاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیا۔مرکزی سٹیڈیم میں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کی۔انہو ں نے قومی پرچم تھام کرسٹیڈیم میں انٹری دی۔پاکستانی دستہ تین سو انسٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جن میں دو سو سولہ مرد اور چالیس خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔
ایشین گیمز میں پاکستان 35کھیلوں میں حصہ لے گا۔پاکستان کے مرد کھلاڑی35کھیلوں جبکہ خواتین کھلاڑی 15کھیلوں میں حصہ لیں گی۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ انیس سو چون میں ایشین گیمز میں شرکت کی تھی اور اب تک مجموعی طور پر چوالیس طلائی تمغے جیت رکھے ہیں۔
تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔