فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 19, 2018

جمیکا کے یوسین بولٹ فٹ بال کے کھیل میں قسمت آزما رہے ہیں

ٹریک اینڈ فیلڈ کے چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ فٹ بال کے کھیل میں قسمت آزما رہے ہیں۔
اے لیگ سائیڈ کے ساتھ ٹرائلز میں شرکت کیلئے یوسین بولٹ سڈنی پہنچ گئے ہیں جہاں مداحوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔شائقین نے بولٹ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔
یوسین بولٹ آٹھ مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔اتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ جرمنی، جنوبی افریقہ اور ناروے کی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔