ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 19, 2018

امریکہ:سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ

سوئس ٹینس سٹار ’’ راجر فیڈرر‘‘ اور سربیا کے ’’نواک۔جوکووچ‘‘سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں-
امریکہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کم محنت سے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔بیلجئم کے ’’ڈیوڈ۔گوفن‘‘ کندھےکی چوٹ کی وجہ سے دوسرے سیٹ کے آغاز میں ہی میں میچ سے دستبردار ہو گئے۔فیڈرر نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا-

دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے ’’نواک۔جوکووچ‘‘ نے کروشیا کے ’’مارن۔سلچ‘‘ کو چھ۔چار، تین۔چھ اور چھ۔ تین سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔ جوکووچ سنساٹی ماسٹرز کا ایک بھی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے-