سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 19, 2018

ناٹنگھم کرکٹ ٹیسٹ کا دوسرا دن

ناٹنگھم میں تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں بھارت کی پہلی اننگز تین سو انتیس رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم ایک سو اکسٹھ رنزبنا آؤٹ ہوگئی۔
کھیل کے دوسرے روز بھارت نے تین سو سات رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو آخری چار وکٹیں مجموعی سکور میں بائیس رنز کا اضافہ کرسکیں۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی ستانوے اور ’’اجنکیا ۔راہانے ‘‘ اکاسی رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن ، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جوز بٹلر نے سب سے زیادہ انتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی طرف سے ’’ ہارڈک۔ پانڈیا‘‘ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں