فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 19, 2018

اٹھارھویں ایشین گیمز : فٹبال میں پاکستان نے نیپال کو1۔2سے شکست دے دی

ایشین گیمز میں مردوں کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان نے نیپال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
جکارتہ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ کے گیارہویں منٹ میں شہباز یونس کے ’’اون گول‘‘ کی بدولت نیپال کو برتری حاصل ہوئی جو وقفے تک برقرار رہی۔
پچپن ویں منٹ میں محمد بلال نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔
بہتر ویں منٹ میں صدام حسین نے گول کرکے پاکستان کو دو ایک کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ایشین گیمز میں پاکستان نے چوالیس سال بعد کامیابی حاصل کی ہے