ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 20, 2018

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی سادہ اور پر وقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔صدر ممنون حسین نےسو لہ رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا ۔

وزیراعظم عمران خان،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سمیت سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
وفاقی کابینہ میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،پرویز خٹک،فواداحمد چودھری، خسرو بختیار ،شیخ رشید احمد ، ڈاکٹرفہمیدہ مرزا ،سینیٹر فروغ نسیم ، خالد مقبول صدیقی ،چودھری طارق بشیر چیمہ،زبیدہ جلال،شیریں مزاری ، شفقت محمود ، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نور الحق قادری شامل ہیں