ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 20, 2018

سربیا کے نواک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سربیا کے ’’نواک جوکووچ‘‘نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پانچ مرتبہ فائنل میں شکست کا سامنا کرنیوالے جوکووچ چھٹی مرتبہ ناکامی کی برف توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔
امریکہ میں ہونیوالے فائنل میں جوکووچ کا سامنا سوئس ٹینس سٹار ’’ راجر فیڈرر‘‘ سے تھا ۔فائنل میں فیڈرر کوجوکووچ پرنفسیاتی برتری حاصل تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ جوکووچ کا تین مرتبہ فائنل میں ہرا چکے تھے۔
لیکن اس مرتبہ سرب ٹینس سٹار جوکووچ نے فیڈرر کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جوکووچ نے فیڈرر کو چھ۔چار ،چھ۔چار سے شکست دی۔
اس فتح کے ساتھ نواک جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرز تھاؤزنڈ ٹورنامنٹس کے تمام نو ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں