ہاکی

  • ہاکی
  • Aug 20, 2018

18ویں ایشین گیمز : ہاکی میں پاکستان کی تھائی لینڈ کیخلاف0۔10گول سے کامیابی

ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دس گول سے ہرا دیا۔تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عتیق نے شاندار ہیٹرک کی۔ابو بکر محمود اور توثیق ارشد نے دو،دوجبکہ مبشر علی ، محمد عرفان اور عرفان محمود نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ بائیس اگست کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔

والی بال میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں منگولیا کو تین ۔صفر سے شکست دی۔پاکستان نے منگولیا کو پچیس سولہ،پچیس انیس اور پچیس چودہ سے ہرایا۔ قومی ٹیم کا اپنا دوسرا میچ بائیس اگست کو ایران کے خلاف کھیلے گی۔

ریسلنگ کی ایک سو پچیس کلو گرام فری سٹائل کیٹگری میں پاکستان کے طیب رضا کوریا کے’’ کیونگجن ‘‘ سے ہار گئے۔

ٹینس میں پاکستان کے عقیل خان اور محمد عابد راؤنڈ آف 32 میں اپنے اپنے میچز ہار گئے جبکہ دونوں کی جوڑی مردوں کا ڈبلز مقابلہ بھی جیت نہ سکی۔خواتین میں بھی اوشنا سہیل اور سارہ منصور ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

تائیکوانڈو میں پاکستان کے شاہ زیب خان اٹھاون کلوگرام کٹیگری میں منگولیا کے کھلاڑی سے ہار گئے۔

کبڈی میں مردوں کے گروپ بی کے پانچویں میچ میں ایران نے پاکستان کو بیس کے مقابلے میں چھتیس پوائنٹس سے ہرایا۔