کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 20, 2018

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا۔
وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی ہیں۔
نجم سیٹھی کو گزشتہ سال اگست میں بورڈ آف گورنرز کے دس اراکین نے متفقہ طور پر تین سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کےبعدنجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔