کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 20, 2018

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے نامزد کردیا

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے نامزد کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ احسان مانی آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور کرکٹ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔وزیراعظم نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے احسان مانی کو نامزد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے آئینی طریقہ کار کے مطابق چلیں گے۔احسان مانی کو الیکشن لڑ کر چئیرمین پی سی بی بننا ہوگا۔
اس سے قبل نجم سیٹھی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نجم سیٹھی کو گزشتہ سال اگست میں بورڈ آف گورنرز کے دس اراکین نے متفقہ طور پر تین سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔