ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 21, 2018

مناسک حج کی ادائیگی جاری

مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھو ں فرزندان اسلام رات مزدلفہ میں گزار نے کے بعد دوبارہ منیٰ پہنچ رہے ہیں ۔ منیٰ میں آج حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کے بعد قربانی کریں گے اور پھر سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ حجاج کرام بارہ ذی الحج تک منیٰ میں قیام کریں گے اس دوران وہ حج کا آخری رکن طواف زیارت بھی ادا کریں گے
سعودی وزارت حج کی جانب سے منیٰ میں مختلف مقامات پر اردو ، انگلش ، عربی اور دیگر زبانوں میں بورڈز نصب کئے گئے ہیں جن پر حجاج کرام کے لئے ہدایات درج ہیں ۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حجاج کرام رمی کےلئے جاتے وقت کوئی سامان اپنے ساتھ نہ رکھیں تاکہ راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔