ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 21, 2018

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس

کپتان نے کیا بنی گالہ کا رخ اور صدارت کی ایک مشاورتی اجلاس کی۔
پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر مشاورت بھی ہوئی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ مرکز میں غیر ضروری اخراجات کم کر دیئے گئے ہیں اور صوبے میں بھی سادگی اور کفایت شعاری کو رائج کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اترنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت کے جاری کاموں کو مکمل کیا جائے۔