سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 21, 2018

18ویں ایشین گیمز : کبڈی میں پاکستان نے انڈونیشیا کو11۔40 سے ہر دیا

اٹھارویں ایشین گیمز میں کبڈی کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دی۔ پاکستان نےگیارہ کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جکارتہ میں کھیلے گے میچ کے ابتدا سے ہی فاتح ٹیم کی گرفت مضبوط رہی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ گرین شرٹس کا کل جاپان کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

ہینڈبال ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشا کو شکست دے دی ۔
پہلے ہا ف کے اختتام تک پاکستان نے 12 گول کیے جبکہ انڈونیشیا 10 گول کرنے میں کامیاب رہا۔دوسرے ہاف میں انڈونیشیا نے13 گول کیے جبکہ پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مزید 16 گول سکور کئے اور 23 کے مقابلے میں 28 گول سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
گروپ تھری میں پاکستان اس وقت تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پہلی پوزیشن پر چائنیز تائپے جبکہ دوسری پوزیشن پر بھارت موجود ہے۔ روائتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اگست کوپاکستانی وقت کے مطابق 11بجے مدمقابل ہونگے۔