ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 22, 2018

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔
ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔علما ئے کرام اور مشائخ نے دن کی اہمیت اور قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ملکی سلامتی اورترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عیدکےا جتماعات میں سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے ۔
سنت کی پیروی میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کےلئے قربانی کاسلسلہ جاری ہے ۔عید کامزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین کی جانب سے بھی گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
تمام اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔