سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 23, 2018

نوٹنگھم : تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کی انگلینڈ کے خلاف203رنز سے کامیابی

بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو دو سو تین رنز سے شکست دی۔
نوٹنگھم میں کھیل کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم پانچ سو اکیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین سو سترہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی طرف سے جوس بٹلر نے ایک سو چھ رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کے جسپریت بومرا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کے دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی پر ورات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اسکور یہ رہا۔
بھارت پہلی اننگز تین سو انتیس ، دوسری اننگز تین سو باون
انگلینڈ پہلی اننگز ایک سو اکسٹھ، دوسری اننگز تین سو سترہ
پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔