سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 23, 2018

18ویں ایشین گیمز : ہاکی میں پاکستان نے اومان کو0۔10 سے ہرا دیا

انڈونیشیا میں ایشین گیمز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔مینز ہاکی کے گروپ بی میں پاکستان نےاومان کو دس صفر سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے کوارٹر میں دو، تیسرے کوارٹر میں پانچ اور آخری کوارٹر میں تین گول سکور کئے۔ فاتح ٹیم کی طرف سےعلی شان نے تین جبکہ محمددلبر اور محمد عمران نے دو دوگول کئے۔محمد عمر بھٹہ ،اعجاز احمد، محمد عرفان اور محمد عتیق ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔

کبڈی کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دی۔ پاکستان نےچودہ کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جکارتہ میں کھیلے گئے میچ کے ابتدا سے ہی فاتح ٹیم کی گرفت مضبوط رہی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ تیسری کامیابی ہے۔پاکستان اپنے اگلے میچ میں کل نیپال کے مد مقابل ہو گا۔